• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم باصلاحیت، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اصل ہدف، جیسن گلیسپی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والےپاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت ہے مگر خواہش ہے کہ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی مکمل طور فٹ ہوں اور فٹ رہنا کھلاڑی کی اپنی ذمے داری ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل ہدف ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے رابطےمیں رہا ہوں جب کہ کوچنگ اسٹاف سے بھی پاکستانی ٹیم کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ میں مثبت کھیل کو ترجیح دیتا ہوں اور مکمل ٹیم ورک کے ساتھ پاکستان کو اچھا پرفارم کرتا دیکھنا چاہتا ہوں جیسن گلسپی دورہ ڈارون آسٹریلیا کیلئے پیر سے شروع ہونے والے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گےانہوں نے کہا اگر کوئی کھلاڑی ٹیم کےلیے اچھا ہوگا تو وہ ضرور منتخب ہوگا، پلیئرز ورک لوڈ مینجمنٹ کےلیے گیری کرسٹن سے رابطے میں ہیں۔اتوار کی صبح کراچی پہنچنے کے بعد سہ پہر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے، اس کی پرفارمنس میں تسلسل کا نہ ہونا اہم مسئلہ ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کیسے لایا جائے؟ یہ دیکھنا ہوگا۔ پاکستان آنے سے قبل پاکستان کے ان کوچز سے ملاقات جو ماضی میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ہاں کرنے سے قبل سابق کرکٹر شان ٹیٹ اور دیگر سے رابطہ کیا جس پر مثبت رپورٹ ملی۔ میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی، پاکستان شاہینز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا تھا، ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید