اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کرنے پر سیکٹرمکینوں نے ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی ظفراقبال کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی ہدایت پر رات گئے تک پانی کی پائپ لائن کام فوری بنیادوںپر جاری رہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میٹیننس کاظم عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع اللہ نے کام کی نگرانی کی جس سے سیکٹر مکینوں کو شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ مکینوںنے ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی وائرس کے باعث سیکٹر میں فوری طور پر سپرے کرایا جائے اور پارکوں میں صفائی کا انتظام کیا جائے۔