• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، آج بھی امکان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) جڑواں شہروں میں گزشتہ شام موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چندمقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، جڑواں شہروں میں 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید