• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 3لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ روات کوخالد پر ویز نے بتایا کہ سائل کی بیٹی (م) 2اکتوبر کو 10 بجے صبح روات بازار شاپنگ کیلئے گئی واپس نہ آئی جو اس کے بعد سے لاپتہ ہے ۔تھانہ صادق آباد کو فوزیہ ہارون نے بتایا کہ میری بیٹی (ج) کو کسی نامعلوم شخص نے اغواکرلیا ۔تھانہ گوجر خان کو دانش بشیر نے بتایاکہ میری بیوی کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید