راولپنڈ ی (سٹاف رپورٹر)گلریزمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شوروم میں کھڑی 4گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تھانہ ائرپورٹ کو میاں سہیل جواد نے بتایا کہ میں نے شو روم بنا رکھا ہے ۔ رات اپنا شوروم بند کر کے گھر چلا گیا۔ رات پونے بارہ بجے اطلس نیازی سکیورٹی گارڈ نے فون کیا کہ آپ کے شوروم پر نامعلوم افراد فائرنگ کر رہے ہیں۔میں اور میرا بھتیجاعمر فوراً شوروم پر پہنچے تو دیکھا کہ شوروم کے شیشے فائرنگ کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے تھے اورشوروم کے اندر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔