• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیسویں صدی چیلنجز کے مقابلہ کیلئے جدید تعلیم لازمی ہے، وفاقی وزیر پلاننگ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ماڈل کالج ایف الیون تھری میں گزشتہ روز اساتذہ کا دن منایا گیا۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال تھے جبکہ صدارت وفاقی سیکرٹری تعلیم معین الدین وانی نے کی۔ پرنسپل کالج پروفیسر فرح حامد کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی حالات کے باوجود خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں جبکہ اساتذہ کی ڈیوٹی بھی سخت ہوتی ہے۔ معین وانی نے کالج میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری ماں بچہ صحت سنٹر سمارٹ کلاس رومز وغیرہ کی سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریب میں طالبات نے اساتذہ کے اعزاز میں نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔
اسلام آباد سے مزید