راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث اڈیالہ جیل سےحوالاتیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا ،پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کو روکنے کے لئے جڑواں شہروں میں دوروز سے تمام اہم سڑکوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردئیے گئے جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا وہاں جڑواں شہروں کی واحد جیل سینٹرل جیل راولپنڈی سے حوالاتیوں کو بھی ان کے کیسوں میں پیشی کے لئے متعلقہ عدالتوں میں نہ پہنچایاجاسکا ۔