راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)غیرقانونی پارکنگ میں کھڑی گاڑی لفٹ کرنے پر پولیس سے مزاحمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کو سب انسپکٹر عدنان اکثر نے بتایا دوران ڈیوٹی باڑا مارکیٹ موجود تھے کہ لیاقت روڈ پر ٹریفک بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ۔ٹریفک بحال کروانے کے لئے غیر قانونی طور پر پارک کی گاڑیوں کو لفٹ کرنے لگے تو ایک شخص جس کانام محمد عمران معلوم ہوا نے گاڑی زبردستی لفٹرسے اتارنے اور مزاحمت کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔