کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی محمد یوسف نے سیکٹر الیون بی میں واقع بوہری جماعت خانے کو جانے والی مخدوش سڑک کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کردیا تاکہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے اجتماعات کا انعقاد پرامن طور پر ہوسکے، سڑک کی تعمیر پر تقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ٹاون چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں موسم کی حالیہ صورت حال اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ جن میں برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ ممکنہ بارش کے نتیجے میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی شامل ہے۔