• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ پن بجلی گھر صوبائی حکومت کافلیگ شپ منصوبہ ہے،نثاراحمدخان

پشاور ( جنگ نیوز )چینی انجینئرزکے تعاون سے خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ میںصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو آئندہ 7سالوں کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیاجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15ارب روپے کی آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی Gazoba China اورترک کنسلٹنٹ کمپنیکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ سائیٹ پرہنگامی دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میںمنصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعزیزرضا،ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرمحمدزبیرخان سمیت دیگرذمہ دارحکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منصوبے کے ڈیزائن،سول ورکس،ٹنل کی تعمیرسمیت کالونی پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی بعدازاں سیکرٹری توانائی نثاراحمد خان نے منصوبے کیAdded ٹنل کا معائنہ کیا جوکہ چینی انجینئرزکی ٹیم نے مختصروقت میںمکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ پن بجلی کا منصوبہ صوبے کی معیشت کے استحکام اور صوبے میں خوشحالی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا
پشاور سے مزید