پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے پٹوارپایاں میں ملزم نے بیہودہ حرکتوں سے منع کرنے پر اپنے خالہ زاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم خالہ زاد کو اپنے سینے میں درد کے بہانے ہسپتال لیے جارہا تھا اور راستے میں اسے گولی مار کر فرار ہوگیا تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ(گ) زوجہ رفیع اللہ ساکن پٹوار پایان نے بتایاکہ اس کا شوہر رفیع اللہ ولد ہدایت اللہ گھر میں نماز عشاءکی تیاری کررہا تھا اس دوران شوہر کا خالہ زاد ارسلان ولد سید کریم ساکن پٹوار پایاں ہمارے گھر آیا اور بتایاکہ اس کے سینے میں درد ہو رہا ہے مجھے ڈاکٹر کے پاس علاج کیلئے لیکر جائیں شوہر نے فوراً ارسلان کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ورسک روڈ کے راستے روانہ ہو گیا چند منٹ بعد اسے اطلاع ملی کہ رفیع اللہ کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ارسلان موقع سے فرار ہوچکا تھا مدعیہ نے بتایاکہ وجہ عنادیہ ہے کہ اس کا شوہر ملزم کو بیہودہ کاموں سے منع کرتا تھا اور اس کو ڈانٹا تھاپولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔