کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو، عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری ، ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار ، خرم جدون ،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کے زمینداروں کے مسئلے ،گیس اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیںگے ،وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ کوئٹہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران 27 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز سولرائزیشن پر منتقلی سے زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔ٹیوب ویلز کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے زراعت کا شعبہ مزید بہتر ہوگاکیونکہ بجلی کی کمی کی وجہ سے زمینداروں کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں۔ سولرائزیشن پر منتقلی سے زراعت کے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اسے دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔