کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو عبوری مدت کے لئے قومی ٹیم کاہیڈ کوچ تعینات کر دیا۔وہ ستمبر میں انگلینڈ کےخلاف سیریز تک ذمہ داری نبھائیں گے۔ماضی کے جارح مزاج اوپنر اس وقت سری لنکا کرکٹ میں کرکٹ کنسلٹنٹ کےطورپر کام کر رہے ہیں،سری لنکا کرکٹ کے مطابق جے سوریا بطور عبوری ہیڈ کوچ فوری چارج سنبھالیں گے۔