کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ گلشن غازی میں چند گھنٹے قبل گھر کے اندر اپنی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بہن سویرا کو قتل کر دیا تھا۔اتحاد ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔مقتولہ سویرا شادی شدہ اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھی ۔ملزم اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے قتل کے لیے پستول مانسہرہ سے خریدا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔