• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور نے روٹ ڈی آر 14 پر چھ نئے سٹاپس شامل کر دیئے

پشاور (وقائع نگار) بی آر ٹی پشاور نے روٹ DR-14 پر چھ نئے سٹاپس کا اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق، یہ نئے سٹاپس عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل کیے گئے ہیں۔ نئے سٹاپس میں مسجد ابو ہریرہ، بنگش پارک، پی ڈی اے آفس، مسجد عمر فاروق، مسجد ابو بکر، اور پروفیسر ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔ ان اضافی سٹاپس کے بعد روٹ پر کل سٹاپس کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔یہ روٹ اسلامیہ کالج سے ڈی ایچ اے تک سروس فراہم کرتا ہے اور نصیر ٹیچنگ ہسپتال، پی ایس او سٹاپ، پولیس کالونی، عسکری 6 فیز 2، عسکری 6 فیز 1، میاں خان گڑھی، بادیزی، ریگی ماڈل ٹاؤن، مسجد ابو ہریرہ، زون 3 گراؤنڈ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، بنگش پارک، مسجد حمزہ، پی ڈی اے آفس، مسجد عمر فاروق، مسجد خالد بن ولید، مسجد ابو بکر، ڈی ایچ اے اور پروفیسر ماڈل ٹاؤن کے سٹاپس شامل ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور، صدف کامل نے کہا کہ یہ تبدیلیاں عوام کی بہتر سہولت اور آسانی کے لیے کی گئی ہیں۔ اس روٹ سے ریگی ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، کینال ٹاؤن، پولیس کالونی اور اسلامیہ کالج و یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کو بہت فائدہ ہوگا
پشاور سے مزید