کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی صدارت میں ہوا ، جس میں جنرل سیکرٹری میر بلاول کھوسہ ، نائب صدر کوئٹہ حمیرا منیر ، نائب صدر کچلاک نصیب الله آغا ، جوائنٹ سیکرٹری خالد خان ناصر ، فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل اور لائبریری سیکرٹری کامران احمد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صدر کوئٹہ بار نے اسلام آباد میں وکلا کے لئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ کی منظوری اور شیڈول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے وکلاء کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔ اجلاس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائزعیسیٰ کے تعاون کو سراہا گیا کہ انہوں نے صدر کوئٹہ بار کی درخواست پر ٹریننگ کی منظوری دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریننگ میں وہ تمام وکلاء جو اس سے پہلے ٹریننگ پر نہ گئے ہوں ان کو بلاتفریق میرٹ پر بھیجا اور تمام خواہش مند وکلا کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔