کراچی(اسٹاف رپورٹر)سافٹ وئیر ہاؤس میں ملازم کے ہاتھوں سی ای او کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت خراب تھی، سی ای او سے کہا ڈاکٹر کو دکھانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپوسلطان تھانے کی حدود مین شاہراہ فیصل کراؤن پلازہ سافٹ ویئر انجینئر نے 3 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر اپنے سی ای او کوقتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی امیتاز خان کی مدعیت میں تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ الزم نمبر 258/2024 مدعی امتیاز خان نے پولیس کو بتایا ہےکہ وہ بھی اسی سافٹ وئیر ہاوس میں کام کرتا ہے،سوا چھ بجے کے قریب شعیب خان نامی ملازم بھائی نوید کے کمرے میں داخل ہوا، ملزم شعیب نے چھری کے پے در پے وار کرکے میرے بھائی کو زخمی کردیا، جسکے بعدمیں نےپرائیویٹ کار میں زخمی بھائی کوفوری اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے،پولیس کے مطابق ملزم شعیب تقریبا 9 ماہ قبل نوکری پر لگا تھا، شعیب کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی تھی، تین ماہ سے شعیب کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی،شعیب کے مطابق اس کے والد کی طبیعت خراب تھی،اس نے مقتول سی ای او سے کہا تھا والد کو دکھانا ہے، تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد معاملہ قتل تک جاپہنچا۔