• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ؛ سروسز اوربلک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ منظور

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نے سروسز اوربلک صارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی- کمرشل صارفین کا بنیادی ٹیرف آٹھ روپےچار پیسے،زرعی صارفین چھ روپے باسٹھ پیسے،جنرل سروسز چھ روپے چھیانوے پیسے اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف پانچ روپے چھیانوے پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی-اضافے کے بعد جولائی سے کمرشل صارفین کے لیےبجلی کا فی یونٹ زیا دہ سے زیا دہ ٹیرف ستتر روپے پندرہ پیسے تک پہنچ جائےگا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعےکمرشل صارفین کے لیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری لی گئی جس کے بعدجولائی سےکمرشل صارفین کا فییونٹ زیا دہ سے زیا دہ ٹیرف77روپے15 پیسے تک پہنچ جائےگا-زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6روپے62 پیسےکا اضافہ منظور کیا گیاجس کےباعث جولائی سےزرعی صارفین کافی یونٹ ٹیرف46 روپے 83پیسے تک ہوجائے گا-اسی طرح وفاقی کابینہ نےجنرل سروسزکے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف6روپے98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی اور جولائی سےجنرل سروسزکے لیے فی یونٹ بجلی کاٹیرف61 روپے03 پیسے ہوجائے گا جبکہ بلک صارفین کے لیےبجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سےبلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائےگا تاہم وفاقی کابینہ نےصنعتی صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی-وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کر د یا گیاہے-ن
اہم خبریں سے مزید