• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیساتھ ڈیڈ لاک برقرار، ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

لاہور ( آن لائن ) پاکستان بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئیں۔ 

ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر حکومت اور فلور ملز و ہول سیلرز میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فلورملز اور ہول سیلرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹا کھانے کی آئٹم ہے اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں، کسی صورت ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نہیں بنیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں گندم کی واشنگ بند کردی گئی۔

اہم خبریں سے مزید