• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 10 افراد ہلاک، 3 زخمی

آٹھ مقام، اسلام آ با د ،( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) لوات بالا سے مظفر آباد جانے والی جیپ دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے15افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے ، حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا،جیپ موٹر کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی،حادثے کی زد میں آکر گھاس کٹائی میں مصروف 3مقامی خواتین زخمی ہو گئیں،حادثے پر صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، سپیکر ایاز صادق ،چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی ، ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ اسحاق ڈار،قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز،صدر ریاست بیرسٹر سلطان،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسافر جیپ پھسلن کے باعث دیولیاں کے مقام سے موٹر کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری ،15افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اشرف،غلام یسین، فرید بٹ،ماجد خان،طارق،سلمی بی بی،ریشنم جان ،زردانہ بی بی ،تنزیل بٹ،رفیق بٹ،سلیم بٹ،صائمہ بی بی شامل ہیں۔زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد لوات بالا نیلم ویلی کے رہائشی اور دو خاندانوں سے تعلق تھا ۔ حادثہ کے بعد وادی نیلم کی فضاء سواگوار ہوگئی ۔ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید