اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیٹ آفس نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں فیڈرل لاجز کی مینجمنٹ سنبھالنے کیلئے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ آ فس راجہ ظہور احمد کی جانب سے چیف انجنیئر پاک پی ڈبلیو ڈی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے فیصلہ کی روشنی میں آپ سے در خواست کی جاتی ہے کہ فیڈرل لاجز میں تعینا ت پی ڈبلیو ڈی کے عملہ کو ہدایت کی جا ئے کہ وہ اسلام آ باد ‘ لاہور ‘پشاور اور کوئٹہ کے متعلقہ دفاتر میںاپنی جوائننگ دیں۔ در یں اثنا فیڈرل لاجز میںتعینات پی ڈبلیو ڈی کے تمام ملازمین کی پرسنل فائلیں اور سروس ریکارڈ بھی اسٹیٹ آفس کو فر اہم کیا جا ئے۔یہ بھی در خواست کی گئی ہے کہ فیڈرل لاجز کے31 جو لائی تک کے تمام بل کلیئر کئے جائیں تاکہ اس کے بعد بجٹگرانٹاسٹیٹ آفس کو ٹرانسفر کی جاسکے اور اے جی پی آر بھی ضابطے کی کاروائی کرسکے۔