• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی،831 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کا دبائوبڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 831پوائنٹس کی کمی،80ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی،54.77فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 76ارب 23کروڑ 53 لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 18.73فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 299پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں مارکیٹ میں ملکی سیاست اور معیشت بارے کچھ منفی خبریں گردش کرنے لگ گئیں جس سے اچانک تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھ گیا اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 830.51پوائنٹس کی کمی سے 80672.06 پوائنٹس سے کم ہو کر 79841.56 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید