• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب کے وفد کا کتیانہ میمن اسپتال کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا ہے کہ کتیانہ میمن اسپتال عوام کی خدمت کے ساتھ صحافی برادری کے لئے بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے، عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت کی فراہمی پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہر کے بڑے اسپتالوں میں میسر تمام سہولتں یہاں انتہائی کم فیسوں میں دستیاب ہیں جو اس مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف اور کار خیر ہے۔کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روزچیئرمین کتیانہ میمن اسپتال احمد چنائے کی دعوت پر کتیانہ میمن اسپتال کا دورہ کیا، کراچی پریس کلب کے وفد میں سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ اوریگرموجود تھے۔