• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مشکور ہیں، عمران خان سالارزئی

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا حیات آباد کے صنعت کاروں اور حیات آباد کے رہائشیوں کے درمیان بڑی گاڑیوں کے تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنےپر ان کا شکریہ ادا کیا ۔حیات آباد کے انڈسٹریل ایریا کے لئے ٹرک وغیرہ حیات آباد کے رہائشی علاقے سے گزرتے تھے جس کی وجہ سے کئ حادثات رونما ہوئے تھے جس کے خلاف چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے احتجاج سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواستیں دی تھی کہ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ایک طرف حیات آباد کا انفراسٹرکچر تباہ ہورہا ہے۔
پشاور سے مزید