کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کی جانب سے کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ،آنسو گیس پھینکنے ،فائرنگ کے سیاسی کارکنوں کو زخمی کرنے اور متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کی گئی ہے ۔پی ٹی یوڈی سی کےصوبائی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پولیس کی جانب سے خواتین پر آنس گیس ،لاٹھی چارج اور گرفتار یاں کرکے انتہائی بزدلانہ اقدام کیاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ترجمان نے بیان میں کہاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ 10 روز سے سریاب میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن کسی حکومتی نمائندے یا ضلعی انتظامیہ کے حکام نے ان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تکالیف ان سے پوچھنے کی کوشش نہیں کی ۔نہ ہی انھیں تسلی بخش جوا ب دینے کی کوشش کی گئی ۔بیان میں کہاگیاکہ تمام لاپتہ افراد کو جلد بازیات کیاجائے ،کسی غلط اقدام کے مرتکب افرادکو عدالتوں میں پیش کیاجائے۔