• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی بند کرنیکی دھمکی دیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل کوئٹہ واٹر ٹینکر ایسو سی ایشن کے صدرنجیب اللہ تر ین نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جا نب سے واٹر ٹینکر کے لئے نئے ریٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اعتماد میں لیے بغیر ریٹ مقرر ، ڈرائیورز کو گرفتار اور ٹیوب ویل کو سیل کرنا قابل مذمت ہے، اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے کوئٹہ میں پانی کی فراہمی بند کردیں گے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامی کی جانب سے موجودہ مہنگائی میں چار پانچ سال پرانے ریٹ جاری کرنا کسی صورت منظور نہیں ، ڈپٹی کمشنر نے ہماری تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر واٹر ٹینکر والوں کیلئے ریٹ مقرر کیا ، ہماری ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیکر ریٹ مقررکیے جائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار تین ڈرائیورز کو فوری طور پر رہا اور جو ٹیو ب ویلز سیل کئے گئے ہیں انہیں کھولا جا ئے بصورت دیگر شہر میں پا نی کی فراہمی بند کردی جا ئے گی۔
کوئٹہ سے مزید