• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء سے مشاورت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی عدالت طلبی کا عندیہ

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زیر التوا مقدمات پر وکلا سے مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں طلبی کا عندیہ دیدیا جبکہ رجسٹرار آفس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملاقات کرانے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جیل حکام عدالت کو قائل نہ کر سکے تو بانی پی ٹی آئی کو وکلا سے مشاورت کیلئے ہفتے میں تین بار اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کا آرڈر کرینگے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، عدالت نے تمام فریقین کو 18 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کریں کہ 26 فروری کے عدالتی احکامات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور عدالتی ہدایات پر کس قدر عمل ہوا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل مطمئن نہ کر پائے تو عدالت کے پاس اسکے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے بجائے کسی اور جگہ پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے جہاں وہ زیر التوا مقدمات پر اپنے وکلا سے مشاورت کر سکیں، جیل حکام یقینی بنائیں کہ آئندہ بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات میں کوئی مسائل نہ ہوں۔
اہم خبریں سے مزید