• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروس چارجز کی عدم ادائیگی، راولپنڈی پولیس کے فیول کارڈزغیر مؤثر

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)سروس چارجز کی مد میں لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی پولیس کے فیول کارڈزغیر مؤثر ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس فیول کارڈزکے سروس چارجزکی مد میںپی ایس او کی 48لاکھ روپے کی نادہندہ ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 9مہینوں سے پولیس ملازمین کو جاری کئے گئے فیول کارڈزپر انہیں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند ہے ۔ذرائع کاکہناہے پی ایس او راولپنڈیپولیس کو ماہانہ پانچ کروڑروپے تک ادھار ایندھن فراہم کرتا تھا مگر ایندھن کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مناسب فنڈزنہ ملنے کی وجہ سے پولیس کومشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے ایم ٹی او برانچ افسران کو ایندھن کی فراہمی کے لئے پرچیوں سےکام چلارہی ہے جب کہ تھانوں کی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت ایس ایچ اوز اورموبائل افسر گاڑیوں کو رواں رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید