کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اندر ون شہر سے چلنے والی انٹر سٹی بسوں کو نجی شعبہ میں قائم سپر ہائی وے بس ٹرمنل پر منتقل کیا جاے گا، اس سلسلے میں کمپنی نے ٹرمنل کے توسیعی منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے جس کی تفصیلات جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ان کے ٹرمنل کے دورہ پر دی گئیں، سپر ہائی وے بس ٹرمنل نجی شعبہ میں حکومت کی اجازت سے 2017 میں قائم کیا گیا تھا ، مختلف بس کمپنیاں استعمال کر رہی ہیں، بس ٹرمنل کی توسیع سے شہر سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہوگا،مسافروں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں سے بس ٹرمنل پہنچنے کے لئے شٹل سروس چلائی جاے گی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ بس ٹرمنل ساڑھے سات ایکٹر رقبہ پر قائم ہے، کمشنر نے کہا کہ شہر کے اندر غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا۔