• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ فیصلہ، قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن متاثر، PTI سنگل لارجسٹ پارٹی

اسلام آباد ( تجزیہ رانا غلام قادر ) سپر یم کورٹ کے فیصلہ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن متاثر،PTI سنگل لارجسٹ پارٹی، 115نشستیں ،ن لیگ 15 ،پیپلز پارٹی پانچ اور جے یو آئی ف تین نشستوں سے محروم ، حکمران اتحاد کی مجموعی تعداد 210 ہوگئی.

 ن لیگ قومی اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی نہ رہی، حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم، آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی، اپوزیشن کی تعداد بڑھ کر126،شہباز شریف حکومت کو خطرہ نہیں، حکومت سازی کیلئے 169ممبران کی سادہ اکثریت درکار ہے، شہر یوں کے ذ ہن یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے کیا سیا سی و پار لیمانی اثرات مرتب ہوں گے ؟قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟کیا ا س سے حکومت تبدیل ہو جا ئے گی؟کیاپیپلز پارٹی کا کردار اہم ہو جا ئے گا؟فیصلہ کا حکمران اتحاد کو کیا پار لیمانی نقصان ہوگا؟اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336 ہیں۔

دو تہائی اکثریت کے لیے 224 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ دو تہائی اکثریت کے بغیر آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی۔دو تہائی نشستوں کے بغیر کوئی بھی حکومت صرف عام نوعیت کی قانون سازی کر سکتی ہے۔ فیصلہ کا واحد نقصان یہ ہوگا کہ موجودہ مخلوط حکومت آئین میں ترمیم نہیں کر سکے گی۔ 

قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں حکمراں اتحاد میں تقسیم کرنے سے اسے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت مل گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے لیے 224 ارکان درکار تھے مگر حکمراں اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 تک پہنچ گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید