• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب 2025 میں پہلے الیکٹرانک اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی کرے گا

لوزان (اے ایف پی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ روزکہا کہ سعودی عرب 2025میں پہلے الیکٹرانک اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔باڈی نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں پہلے اولمپک الیکٹرانک اسپورٹس گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی قومی اولمپک کمیٹی (این او سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ آئی او سی اور سعودی این او سی کے درمیان شراکت کی مدت 12 سال ہوگی، جس میں اولمپک الیکٹرانک اسپورٹس گیمز (آن لائن گیمنگ)باقاعدگی سے منعقد ہوں گے۔ 
اہم خبریں سے مزید