ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما این اے 148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ آج 12جولائی کا دن تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ آج صحیح معنوں میں عدالتوں اور سپریم کورٹ نے ہمیں انصاف دیا ہے کیونکہ یہ ہماری خواتین کی مخصوص نشستیں نہیں ملیں بلکہ یہ دیکھا جائے یہ پورے انصاف کی فتح ہوئی ہے، سچ کی فتح ہوئی ہے اور تحریک انصاف عمران خان کی فتح ہوئی ہے۔