• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کا فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد

پشاور( جنگ نیوز) پیسکو کیجانب سے گزشتہ روز فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں صارفین کو درپیش بجلی سے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا گیا ۔ پیسکو کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بشمول ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل زمان خان آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زین العابدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی آر) محمد عثمان سلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی ڈی سی) محمد کاشف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر( ایم ایم) سید ریان علی شاہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل ضیاء محمدبھی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر موجود تھے ۔ پیسکو ریجن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صارفین نے فیس بک پر اپنی شکایات کا اندراج کرایا جس پر چیف آپریشن آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی۔
پشاور سے مزید