• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ، سینٹرل کنٹریکٹ کے فنانشل ماڈل، معاوضوں اور کیٹیگریز میں تبدیلی کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال کرکٹرز کے ساتھ ڈیل کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دی تھی اب پی سی بی نے فنانشل ماڈل،معاوضوں اور کیٹیگریز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے کئی کھلاڑیوں کی ایک سالہ کارکردگی پر تنزلی کی جارہی ہے۔بورڈ نے تبدیلی کے لئے گذشتہ دنوں ہیڈکوچز گیری کرسٹین اور جیسن گلیسپی سے مشاورت کی تھی۔ مختلف شقوں کے تحت اے کیٹگری کو سب سے زیادہ لگ بھگ 61 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں اب اے کیٹگری کو 42 سے 45 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز ہے دیگر کیٹگریز میں بھی ماہانہ معاوضہ کم کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اورکھلاڑیوں کی تعداد کے بارے میں بھی مختلف تجاویز ہیں۔

اسپورٹس سے مزید