کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں ماہ ہونے والے پیرس اولمپکس گیمز کے لئے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی ہےپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے جب کہ پاکستان کے ایتھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے، 26 جولائی سے شروع ہونے والے 33 ویں اولمپک گیمز میں پاکستان کے سات کھلاڑی ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں ایتھلیٹکس (جیولین تھرو) میں ارشد ندیم (کوالیفائیڈ) خواتین کی 100 میٹر ریس کیلئے فائقہ ریاض (یونیورسلٹی پلیس) جبکہ سلمان اقبال بٹ کوچ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ میڈیکل آفیسر ہوں گے۔