اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو صبر کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 29سال پارٹی میں رہے، کبھی صدر تو کبھی ورکرز بن گئے، نشیب وفرازآتے رہتے ہیں،شیرافضل مروت احتجاج نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پرآزمائش کاوقت ہے، غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں کہ پارٹی اوربانی کے کازکونقصان ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ شیرافضل کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے،ڈسپلن میں رہے تو اچھا وقت آئے گا۔