• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی دانشمندی، ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنیکا عندیہ، فلور ملز ہڑتال 10 روز کیلئے موخر

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی دانشمندانہ حکمت عملی سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال 22جولائی تک موخر کرا دی۔ ہفتہ 13جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے باہمی صلاح مشورے سے فلور ملز انڈسٹری کے آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے ایشو کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کیلئے چار رکنی ٹیم مقرر کر دی جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ‘ وفاقی وزیر قانون و عدل اعظم نذیر تارڑ‘وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک‘ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ شامل کئے گئے ہیں۔عاصم رضا نے کہا کہ کمیٹی نے فلور انڈسٹری کے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق معروضات سے اتفاق کیا‘ اس کمیٹی نے ہفتہ کو ہی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد‘ ٹیکس کمیٹی کے سربراہ مسٹر فرخ شہزاد اور دوسرے سینئر عہدیداروں کے ساتھ طویل مذاکرات کئے۔فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال دس روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر،چاروفاقی وزرا نے فلورملززکے نمائندوں سے ملاقات کی فلورملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پرتحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرنے فلورملرکی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پراتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلورملزایسوسی ایشن ہڑتال موخرکرنے کیلئے حکومت کی بات مان لی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کوبلا لیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید