• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے عبوری ضمانتیں خارج کرنیکا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) بانی پی ٹی آئی نے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں،عدالت بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں۔

اہم خبریں سے مزید