کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد تھانےکی حدود بلال ٹائون کالا پانی قبرستان چستیا آستانہ کے قریب 9جولائی کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، جعلی مقابلہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس اہلکار ملزم کو ہلاک کرنے سے قبل اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر قبرستان کی طرف لے جارہے ہیں ایس ایس پی ملیر ضلع ملیر کاشف آفتاب عباسی نے کہاہےکہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ویڈیو وائرل ہونے سے قبل ہی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے ،جعلی مقابلہ میں ملوث ملزمان کانسٹیبل اقبال حسین ،کانسٹیبل بابر علی اورکانسٹیبل جہانگیر خان کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کیا جاچکا ہے۔