• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں وقت و روٹس کی پابندی کو یقینی بنایا جائے‘ خواجہ سلمان رفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیئرمین کابینہ کمیٹی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں وفد نے کمشنر آفس راولپنڈی میں محرم الحرام امن و امان انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ وفد میں صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال اکبر خان اور معاون خصوصی ذیشان ملک شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، آر پی او راولپنڈی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ محرم میں وقت اور روٹس کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر بلال اکبر نے کہا کہ لائوڈ سپیکر اور سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے اور مجالس جلوسوں کا آڈیو وڈیو ریکارڈ مرتب کیا جا رہاہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 3958مجالس اور 714جلوسوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 7محرم سے آرمی اور رینجرز کی 6کمپنیاں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر ہونگی۔ 
اسلام آباد سے مزید