• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے فیصلہ کرکے ظلم و جبرکا نظام دفن کردیا،تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد 12 جولائی ملکی تاریخ میں اہم ترین دن بن گیا ،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرکے ظلم و جبر کے نظام کو دفن کردیا۔ عمران خان اور تحریک انصاف کا بیانیہ جیت گیا ،بہت جلد فارم 47کے ذریعے جعلی کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھی گھر جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کے فیصلے پر پوری قوم سجدہ شکر بجا لائی ،ملک و قوم پر دو اڑھائی سالوں سے جو گہرے بادل چھائے ہوئے تھے وہ چھٹنا اور روشنی کی کرنیں نمودار ہونا شروع ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے آئین و ملک کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنا کر ظلم و جبر کے نظام کو دفن کردیا دراصل یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف اور تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھیننے والوں کے خلاف بھی چارج شیٹ ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے محبوب لیڈر کے تاریخی استقبال کی تیاریاں کرے، قائد عمران خان جلدی رہا ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید