کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) مشرقی بائی پاس کے علاقے بلوچ کالونی کا رہائشی عزیز اللہ ولد حضور بخش اپنے دوست علی گل کے ہمراہ گزشتہ روز گاڑی میں ہزار گنجی مارکیٹ پہنچاتو نامعلوم ا افراد گاڑی پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں عزیز اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ علی گل شدید زخمی ہو گیا۔