اسلام آباد(جنگ نیوز)جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ذیشان رشید نے بتایا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا ہے ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔