• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز، جماعت اسلامی کے ملک بھرمیں مظاہرے

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے۔ تاجر تنظیموں، مزدور یونین، طلبہ تنظیموں کے ذمہ داران سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا دیا جائیگا، حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں؎
اہم خبریں سے مزید