• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا‘ عمرایوب

لاہور( این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب کے کمشنرز ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو فون کر کے دبا ئوڈال رہے ہیں‘سرکاری ملازمین کے لئے ایک واضح تنبیہ ہے جو وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پرپی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پردستخط نہ کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے،میرے پاس کمشنرز کے نام اور ثبوت موجودہیں‘میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر انہیں شرمندہ کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید