• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دیسی گندم کی خوردہ قیمت 28 سو سے 3050 فی من مقرر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی منظوری سے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد شعیب خان جدون نے پنجاب پرائس کنٹرول اشیائے ضروریہ ایکٹ 2024ء کے سیکشن 5(2) کے تحت حاصل شدہ اختیارات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے نوٹیفکیشن نمبر ڈی ڈی (پی) 2-3/2024جاری کیا ہے اسکے مطابق دیسی گندم کی چالیس کلو گرام کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتیں ضلع وائز مقرر کر دی گئی ہیں جویہ ہیں۔ راولپنڈی 3ہزار پچاس روپے فی چالیس کلو گرام‘ اٹک 3ہزار پچاس‘ جہلم 3ہزار پچیس‘ چکوال 3ہزار‘ گجرات 29سو‘ منڈی بہائو الدین 29سو‘ وزیر آباد 29سو‘ حافظ آباد 29سو‘ گوجرانوالہ 29سو پچاس‘ سیالکوٹ 29سو‘ نارووال 29سو‘ لاہور ون 3ہزار‘ لاہور ٹو 3ہزار‘ شیخوپورہ 29سو پچاس‘ ننکانہ 29سو‘ قصور 29سو پچاس‘ فیصل آباد 28سو پچاس‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ 28سو پچاس‘ جھنگ 28سو‘ چنیوٹ 28سو پچاس‘ سرگودھا 28سو پچاس‘ خوشاب 28سو پچاس‘ میانوالی 28سو‘ بھکر 28سو‘ ملتان 29سو‘ لودھراں 28سو‘ وہاڑی 28سو‘ خانیوال 28سو‘ ساہیوال 29سو‘ اوکاڑہ 29سو‘ پاک پتن 29سو‘ ڈی جی خان 28سو‘ راجن پور 28سو‘ لیہ 28سو‘ بہاولپور 28سو پچاس‘ بہاولنگر 28سو پچاس‘ رحیم یار خان 28سو پچاس روپے فی چالیس کلو گرام خوردہ قیمت مقرر کی گئی۔ اس حکم پر پنجاب بھر میں فوری طور پر عملدرآمد ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید