• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرڈ گریجوایٹس انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار اسکالرشپ دینگے، مریم نواز

لاہور (خصوصی نمائندہ)پنجاب میں چیف منسٹر کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے ینگ گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں ، انٹرنشپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالرشپ دیا جائے گا انھوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔مریم نواز کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی۔
اہم خبریں سے مزید