راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نےشہر کی سڑکوں پرفلیگ مارچ کیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیےگئے فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔