• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فریق نہیں، اس کیلئے مخصوص نشستیں کیسے؟ ن لیگ کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر، حکم امتناع کی استدعا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اورحکم امتناع کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی، پی ٹی آئی فریق نہیں، اس کیلئے مخصوص نشستیں کیسے؟ آزاد امیدوارپہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، آزادامیدوار3دن میں کسی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، 15دن کاوقت دینا خلاف قانون ہے،فریقین کے دلائل نہیں سنے گئے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا،الیکشن کمیشن سمیت 11 پارٹیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ن لیگ نے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کردی۔

اہم خبریں سے مزید