ملتان (سٹاف رپورٹر) امام بارگاہوں میں تعزیوں کو صفائی اور پینٹ کے بعد عام زیارت کے لئے رکھ دیا گیا ہے ، ملتان کی زیارات میں سو سے زائد تعزیے شامل ہیں ۔ استاد اور شاگرد کے تاریخی تعزیوں کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اپنی مثال آپ ہے، استاد کا 70 من وزنی تاریخی تعزیہ 1833ء میں جبکہ شاگرد کا سو من وزنی تعزیہ 1860ء میں تیار کیا گیا۔